کورونا وائرس :17 لاکھ 81 ہزار اموات

0
117

 

نیویارک(پاکستان نیوز) دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباءسے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 16 لاکھ 73 ہزار 280 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17 لاکھ 81 ہزار 544 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 20 لاکھ 92 ہزار 141 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 5 ہزار 801 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 77 لاکھ 99 ہزار 595 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 43 ہزار 182 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 97 لاکھ 81 ہزار 624 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 77 لاکھ 41 ہزار 715 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 28 ہزار 912 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 16 لاکھ 96 ہزار 727 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here