واشنگٹن(پاکستان نیوز) پولیس کے چیف ٹام مینجر نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کی عمارت اور اراکین پر پھر حملے کا خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ کانگریس کی عمارت پر مستقبل میں کسی بھی ممکنہ حملوں کو روکنے کیلئے تمام اقدامات اور ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ 6 جنوری 2021ء کے حملے کے بعد یہ دن ایک بار پھر آرہا ہے۔