اپنا ، ڈرم کے زیر اہتمام ٹی پی ایس سے آگاہی کیلئے سیمینار کا انعقاد

0
111

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں اپنا اور ڈرم کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کے لیے ٹی پی ایس کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی اور طلبا کو اس سے حاصل ہونے والے فوائد کے متعلق بتایا گیا کہ پاکستان میں سیلاب آنے سے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ٹی پی ایس سٹیٹس کے ذریعے کیا فوائد حاصل کر سکتی ہے ، ٹی پی ایس سٹیٹس سے جہاں ملک بدری کا خطرہ ختم ہو جاتا ہے وہیں طلبا کو فیسوں میں رعایت بھی ملتی ہے جبکہ وہ پیڈ انٹرنشپ کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھاتے ہیں، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ان تمام سہولیات کے لیے سب سے پہلے پاکستانی حکومت کو امریکہ کی حکومت کے نام ایک خط تحریر کرنا ہوگا جس میں پاکستانی کمیونٹی کو ٹی پی ایس کی سہولیات دینے کی ہدایت کی جائے ، اس کے بعد فوائد حاصل کرنے کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here