عمران خان کا مسلم مین آف دی ایئر قرار

0
582

دبئی(پاکستان نیوز) اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سنٹر نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو سال 2020 کا مسلم مین آف دی ایئر قرار دیا ہے۔جبکہ میرواعظ عمر فاروق مسلسل چھٹی بار دنیاکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ میرواعظ عمر فاروق مقبوضہ کشمیر کے بڑے عالم دین اور سیاسی رہنما ہیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سائنسدانوں ،فنکاروں اور بادشاہوں تک دنیا کے سب سے زیادہ بااثر500 مسلمانوں کی فہرست رواں ہفتے جاری کی گئی جس میں دنیا کے بااثر مسلمانوںکو 13کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے۔ فہرست میںوزیر اعظم پاکستان عمران خان کو “سال کی بہترین شخصیت ” قراردیاگیا ہے جبکہ امریکی کانگریس کی خاتون راشدہ طالب کو “سال کی بہترین خاتون ” قراردیاگیا ہے۔میر واعظ عمر فاروق اس وقت سرینگر میں اپنی رہائش گاہ میں نظر بند ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 10.5 ملین فالوورز کے ساتھ ٹویٹر پر دنیا کے چھٹے مقبول رہنما بن گئے ہیں۔ رائل اسلامی اسٹریٹجک اسٹڈیز سنٹر اردن میں رائل البیت انسٹی ٹیوٹ برائے اسلامی فکر کے ساتھ ایک خودمختار تحقیقی ادارہ ہے۔ قاہرہ میں امریکی یونیورسٹی میں صحافت کے پروفیسر پروفیسر ایس عبد اللہ شلیفر نے کہاکہ اگر ‘دی مسلم’ 500 ” 1992میں شائع ہوتی اورمیں اس وقت چیف ایڈیٹر ہوتا تو میں نے عمران خان کو کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سے مین آف ائر نامزد کیا ہوتا۔ آر آئی ایس ایس سی نے ایک امریکی کانگریس کی خاتون راشدہ طلاب کو بھی ، سال 2020 کی مسلم وومن قرار دیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here