ٹرمپ کا مقابلہ کوئی بھی نہیں کر پائے گا تجزیہ : ملیحہ لودھی

0
37

نیویارک(پاکستان نیوز) سابق سفارتکار ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بائیڈن نے مختلف وجوہات کی وجہ سے صدارتی دوڑ سے دست بردار ہونے کا فیصلہ کیا۔ ابھی تک ڈیموکریٹک کی طرف سے کوئی سرکاری امیدوار نہیں ہے ، کملا ہیرس کو تو بائیڈن نے نامزد کیا ہے ۔ میرا خیال ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کا کوئی بھی امیدوار سامنے آتا ہے تو وہ ٹرمپ کا مقابلہ نہیں کر پائے گا ۔ چینل 92 نیوز کے پروگرام ہو کیا رہا ہے میں میزبان فیصل عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ قومی اتفاق رائے کے بغیر کوئی آپریشن کامیاب نہیں ہو سکتا ہے۔ ماہر توانائی ارشد عباسی نے کہا کہ آج انرجی سیکٹر کا گردشی قرضہ پاکستان کو لے ڈوبے گا۔ جو آئی پی پیز اپنی عمر پوری کر چکے ان کو مزید دس سال کیلئے نیپرانے لائسنس دے دیئے۔ ایل این جی کے چار پاور پلانٹس لگے ہیں جو انتہائی مہنگے ہیں۔ ان کو ہم 16 ارب ڈالر ادا کر چکے ہیں۔ لوگ اپنے زیورات بیچ کر سولر پر آرہے ہیں۔ گروپ ایڈیٹر 92 نیوز ارشاد احمد عارف نے کہا کہ بارڈر پر ہونے والی سمگلنگ میں سارے لوگ ملوث ہوتے ہیں یہ پورا نیٹ ورک ہے پیسہ کماتے ہیں انہیں یہ کوئی پروانہیں کہ حکومت اور معاشرے کو کیا نقصان ہو رہا ہے ۔ ہم ایران سے پٹرولیم مصنوعات اسلئے نہیں لیتے ہیں کیونکہ ہمیں امریکہ سے ڈر لگتا ہے۔ اگر امریکہ میں ٹرمپ نہ آیا ہوتا تو شاید افغانستان میں آج بھی جنگ چل رہی ہوتی میرا نہیں خیال کہ کملا ہیرس امریکہ کے صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کا مقابلہ کر پائیں گی۔ اس وقت امریکہ میں مسلم ووٹر کی اکثریت بھی ٹرمپ کیساتھ ہے۔ ماضی کا تجربہ تو یہی ہے کہ امریکہ کے ایک فون پرپاکستان میں حکومت بدل جاتی رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here