واشنگٹن( پاکستان نیوز)ٹرمپ انتظامیہ نے سابق مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کی حساس معلومات پر مبنی کتاب کی اشاعت رکوانے کیلئے ان کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ امریکی محکمہ انصاف نے جان بولٹن کیخلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے شکایت کی کہ انہوں نے اپنی کتاب کے مسودے میں اپنے عہدے کے دوران وائٹ ہاو¿س میں گزارے گئے وقت اور حساس معلومات شامل کی ہیں جس کے باعث کلیئرنس کا عمل مکمل نہ ہونے کے باعث کتاب کی اشاعت روکنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے اس اقدام کے حوالے سے جان بولٹن کے وکیل چارلس کوپر نے کہا کہ وہ قانونی چارہ جوئی کا مناسب جواب دیں گے۔