شہریار علی ناسا کاؤنٹی لیجسلیٹر کیلئے ڈسٹرکٹ 14 سے ایک با ر پھر نامزد

0
59

نیویارک (پاکستان نیوز) ریپبلکن پارٹی نے ناسا کاؤنٹی سے ایک بار پھر پاکستانی امریکن اٹارنی شہریار علی کو ناسا کاؤنٹی لیجسلیٹر کے لیے ڈسٹرکٹ 14سے اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔کمیونٹی رہنما چوہدری اکرم رحمانیہ ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کے مشیر نے ری پیبلکن پارٹی کی جانب سے اپنے صاحبزادے شہر یار علی کی نامزدگی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ ناسا کاؤنٹی کے ڈپٹی اٹارنی شہر یار علی کو ڈسٹرکٹ 14 کیلئے کاؤنٹی لیجیسلیٹر کیلئے نامزد کیا گیا ہے جو کہ ہماری کمیونٹی کیلئے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اس خبر کے شائع ہوتے ہی کمیونٹی میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here