واشنگٹن (پاکستان نیوز) یو ایس سی آئی ایس کی جانب سے 14 سال سے زائد عمر کے غیرقانونی تارکین کو 25فروری سے اپنی رجسٹریشن کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ، یو ایس سی آئی ایس کی جانب سے یہ فیصلہ صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کی روشنی میں کیا گیا ہے ، ایسا نہ کرنیوالے غیرقانونی تارکین کیخلاف نہ صرف فوجداری مقدمات دائر کیے جائیں گے بلکہ بھاری جرمانے بھی ہوں گے ، یو ایس سی آئی ایس نے ایسے افراد کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے جوکہ اس قانون سے بری الزمہ ہیں ۔