زرمبادلہ کے ذخائر 69 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کم ہو گئے: سٹیٹ بینک

0
85

اسلام آباد/(پاکستان نیوز) ایک ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کے ذخائر میں 69 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی ہو گئی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق سٹیٹ بنک کے ذخائر 16.99 ارب ڈالر سے کم ہو کر 16.25 ارب ڈالر رہ گئے۔ کمرشل بنکوں کے ذخائر میں 8.60 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی جس سے کمرشل بنکوں کے ذخائر 6.41 ارب ڈالر رہ گئے۔ مجموعی ملکی ذخائر میں 77 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی ہوئی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت میں رواں مالی سال اضافے کا رجحان ہے۔ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات کا حجم 806.57 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33.89 فیصدزیادہ ہے۔ اکتوبر2021 میں برطانیہ کو256.90 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 46.92 فیصد زیادہ ہیں۔2021 میں برطانیہ کو برآمدات سے ملک کو2.047 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here