نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک پوسٹ کے مطابق نیویارک کے اساتذہ نے دین اسلام کیخلاف نئی مہم کے حوالے سے مسلم بچوں کی برین واشنگ شروع کر دی جس میں بچوں کو ”جہاد” کا مطلب غلط پڑھایا جا رہا ہے ، نیویارک کے اساتذہ کی اکثریت بچوں کو جہاد کا مطلب جدوجہد بتا رہی ہے ناکہ دین اسلام کیلئے جنگ لڑنے کو، محکمہ تعلیم کے زیر انتظام “مسلم تعصب” کے سیشنوں میں نیویارک کے اساتذہ کو بتایا گیا کہ “جہاد” کا مطلب محض “جدوجہد” ہے، مقدس جنگ نہیں، یہ 7 اکتوبر کو حماس کے سینکڑوں بے گناہ اسرائیلیوں کے قتل عام کے تناظر میں شروع کی گئی امتیازی سلوک کے خلاف ورکشاپس کا ایک حصہ تھا۔”جہاد کے لغوی معنی ”جدوجہد” یا ”عظیم کوشش” کے ہیں۔ جہاد خدا کی راہ میں جدوجہد کرنے کا مسلم تصور ہے،وہاں موجود ایک یہودی استاد نے دی پوسٹ کو بتایا کہ وہ جہاد کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمیں کمرے میں ہاتھی سے مخاطب ہونا ہے کہ بہت سے بنیاد پرست مسلمانوں کیلئے اس کا مطلب تشدد ہے۔یہ شاندار پیغام رسانی اور برین واشنگ کی ایک شکل ہے۔ اصطلاحات کو تبدیل کرنے سے یہ کہنا اور دُہرانا آسان ہو جاتا ہے، خاص کر بچوں کے لیے۔ ایسا ہی ہے کہ نسل کشی کا مطلب اب نسل کشی نہیں ہے اور دہشت گردی کا مطلب آزادی پسند جنگجو ہے۔ایک اور یہودی شریک نے کہا کہ جہاد کا لفظی مطلب جدوجہد ہو سکتا ہے لیکن اس کو نظر انداز کرنا غلط ہے کہ اسے عام طور پر مقدس جنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور پھر یہ کہنا کہ میڈیا کے ادارے جو اسے اس طرح استعمال کرتے ہیں ، وہ صرف بیانیہ کو کنٹرول کرتے ہیں۔اس ویڈیو کو سب سے پہلے جیوش کرانیکل آف لندن نے رپورٹ کیا تھا۔جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں مشرق وسطیٰ اور مذہبی علوم کے پروفیسر جان ایل ایسپوسیٹو نے کہا کہ جہاد ایک ایسا تصور ہے جس کے متعدد معانی ہیں، جو پوری اسلامی تاریخ میں استعمال اور غلط استعمال ہوتے ہیں اگرچہ یہ ہمیشہ سے اسلامی روایت کا ایک اہم حصہ رہا ہے، حالیہ برسوں میں کچھ مسلمانوں نے اس بات کو برقرار رکھا ہے کہ جہاد ایک عالمگیر مذہبی فریضہ ہے جو تمام حقیقی مسلمانوں کے لیے ایک عالمی اسلامی انقلاب کو فروغ دینے کے لیے جہاد میں شامل ہونا ہے۔ویبنار میں اس بات پر بھی بات کی گئی کہ مسلمان ساتھیوں کی مدد کیسے کی جائے۔