تعلقات کے فروغ سے وسطی ایشیا کو جنوبی ایشیا اور یورپ کی منڈیوں سے جوڑے گا
واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ اور5دیگر وسطی ایشیائی ممالک نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات استوار کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے جو وسطی ایشیا کو جنوبی ایشیا اور یورپ کی منڈیوں سے جوڑے گا۔سفارتی مبصرین کا کہنا تھا کہ امریکہ اور چین، دونوں ہی جنوبی اور وسطی ایشیائی خطوں میں بہت زیادہ معاشی امکانات دیکھتے ہیں۔