کورونا وائرس ، ریکارڈ بے روزگاری نے مفت راشن تقسیم کرنیوالی کمپنیوں کو خالی کر دیا

0
325

 

ملک بھر میں قائم فلاحی تنظیموں کے دفاتر کو اس وقت 60فیصد تک افرادی قوت کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے:بورڈ ممبر مشن سوسائٹی جین شیفی

نیویارک(پاکستان نیوز)کورونا وائرس اور ملک میں بڑھتی بے روزگاری نے نیویارک اور ملک بھر میں قائم فلاحی تنظیموں کے دفاتر کو خالی کر دیا ہے ، ملک بھر میں قائم فلاحی تنظیموں کے دفاتر کو اس وقت 60فیصد تک افرادی قوت کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، اعدادو شمار کے مطابق بڑی فلاحی تنظیم گالا اینڈ چیرٹی کی تقریبات کو کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے ، مشن سوسائٹی کی بورڈ ممبر جین شیفی روف نے آگاہ کیا کہ اس وقت ملک بھر کی بڑی فلاحی تنظیمیں کورونا کی وجہ سے رضا کاروں کی تلا ش میں ہیں جبکہ اکثریت کھانے کی عدم فراہمی کے باعث اپنی سرگرمیوں کو معطل کرنے پر مجبور ہے ، جین شیفی نے لوگوں کو آگا ہ کیا کہ وہ کس طرح اس نازک موقع پر فلاحی تنظیموں کی مدد کر سکتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here