میسا چوسٹس میں سمندری طوفان سے تباہی ، چار لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم

0
115

میسا چوسٹس (پاکستان نیوز) سمندری طوفان نور ایسٹر کی تباہی کے بعد میسا چوسٹس میں 4 لاکھ70 ہزار سے زائد شہری بجلی سے محروم ہو گئے ہیں ، طوفانی ہوائوں اور سیلاب نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق چار لاکھ ستر ہزار کے قریب شہری بجلی کے بغیر زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ، سمندری طوفان کے دوران 97 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں نے نظام زندگی کو بری طرح درہم برہم کر دیا ، ہوائیں اس قدر تیز تھیں کہ درجنوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ، میسا چوسٹس سٹیم شپ اتھارٹی نے معمولات زندگی معمول پر آنے تک اپنی تمام سروسز کو بند کر دیا ہے ، درجنوں سکول تاحال نہیں کھل سکیں گے ، آدھے سے زائد سکولوں میں بچوں کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے ۔ جے ایف کے ائیرپورٹ پر تیز ہوائوں کی وجہ سے فضائی آپریشن بھی معطل رہا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here