امریکہ آنیوالے مہاجرین کی تعداد چار گنا بڑھائی جائے گی: بائیڈن

0
168

واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر جوبائیڈن نے رواں سال کے دوران ساڑھے 52 ہزار پناہ گزینوں کو امریکہ آنے کی اجازت دیدی، جوبائیڈن کا کہنا تھا اگلے مالی سال کے دوران ایک لاکھ 25 ہزار تک پناہ گزینوں کو امریکہ آنے کی اجازت دی جائیگی، سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کی جانب سے بائیڈن انتظامیہ کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا گیا، واضح رہے سابق صدر ٹرمپ نے اپنے دور حکومت میں امریکہ آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد محدود کر کے 15 ہزار کر دی تھی۔ دریں اثناء صدر جوزف بائیڈن نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ریاست ورجینیا کے سکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بچوں سے ملاقات اور گفتگو کی، صدر نے پانچویں جماعت کے طلباء سے کورونا صورتحال کیو جہ سے تعلیم پر پڑنے والے اثرات سے متعلق بات چیت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here