اسلام آباد(پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی نیشنل کونسل نے اگلی ٹرم کیلئے بانی چیئرمین عمران خان کو بلامقابلہ چیئرمین منتخب کرلیا۔۔تفصیلات کے مطابق عمران خان اگلی ٹرم کے لیے تحریک انصاف کے بلامقابلہ چئیرمین منتخب ہو گئے۔ مدِمقابل 2 پینلز کے امیدواران عمرسرفراز چیمہ اور نیک محمد نے بانی چیئرمین کیحق میں دستبرداری کا اعلان کیا۔ شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین، اسدعمر مرکزی سیکریٹری جنرل بن گئے۔ شاہ محمود قریشی کا نیشنل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ عمران خان نے وہ کرکے دکھایا جو آسان نہیں تھا،عمران خان کی پہچان تو سیاست سے پہلے بھی تھی،تحریک انصاف نے ٹو پارٹی سسٹم توڑ کر اپنا وجود قائم کیا، پارٹی سسٹم کے خلاف عمران خان نے جدوجہد کی۔ جب کہ عمران خان نے کہا کہ اس وقت پارٹی میں فاسٹ ٹریک الیکشن کی ضرورت تھی۔پاکستان میں کوئی سیاسی جماعت صحیح معنوں میں الیکشن نہیں کراتی۔ ہمارے اس الیکشن میں اپوزیشن راجہ ریاض سے بہتر اپوزیشن ہے۔ الیکشن کا مقصد ہے لوگ میرٹ پر اوپر آئیں۔خاندانی پارٹیوں کی وجہ سے ملک میں جمہوریت آگے نہیں بڑھی۔جمہوریت میں میرٹ ہے بادشاہت نہیں۔فیملی پارٹیوں میں صرف دو خاندان ہیں۔ 60 سال تک فوج اور دو خاندانوں نے حکمرانی کی۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف ہماری فیملی پارٹی ہے،پاکستان میں سیاسی نہیں فیملی پارٹیز ہیں۔عمران خان خواتین ارکان کی بھی تعریف کی اور کہا کہ لانگ مارچ میں جس طرح خواتین نے شیلنگ کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔قبل ازیں لانگ مارچ میں خواتین ارکان کے کردار کی رپورٹ عمران خان کو پیش کر دی گئی ۔