پاکستان کےخلاف سازش کرنےوالابھارت ورلڈ کپ سے آوٹ ،مقبوضہ کشمیر میں جشن

0
147

مانچسٹر (پاکستان نیوز ) پاکستان کے خلاف سازش کرنیوالے بھارت کو پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے 18رنز سے ہرا دیا۔ پاکستانی شائقین کرکٹ بھی خوشی سے سرشار ہوگئے ۔ بھارت کی شکست پر شائقین کرکٹ نے جگہ جگہ مٹھائیاں بانٹی اور بھنگڑے ڈالے گئے ۔ بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ سے باہر ہونے پر مقبوضہ کشمیر کے شائقین نے خوب جشن منایا ۔نوجواں سڑکوں پر نکل آئے ،اور ،پاکستان زندہ باد ،،اور،، جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے ، آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا ۔ اور ، بھارت کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کیا ، ۔بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھارت کی شکست پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سید علی گیلانی نے کہا جو دوسروں کے لئے گڑھا کھودتا ہے خود بھی ایک دن اس میں گرتا ہے۔ 240 کے ہدف کے تعاقب میں کوہلی الیون 221 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارتی سورما کوہلی، روہت شرما، راہول سمیت دیگر بڑے بیٹسمین ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ جدیجا نے 77 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، میٹ ہینری 3 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ رہے۔ بھارت کی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹوئٹر پر اور جان بوجھ کر ہارو انگلینڈ سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ بھارتی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر فورا ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔ دوسرے روز کھیل شروع ہوا تو بھارتی بلے باز شروع سے ہی نیوزی لینڈ کی شاندار بولنگ کے آگے بے بس نظر آئے اور صرف 5 کے سکور پر ان کی 3 وکٹیں گر گئیں۔کیویز ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچی جبکہ 2015ءکی طرح انڈین ٹیم اس بار بھی سیمی فائنل میں شکست کھا بیٹھی ۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی طرف سے روہت شرما اور لوکیش راہول نے اننگز کا آغاز کیا، کیویز باو¿لر میٹ ہینری نے دوسرے ہی اوور میں میگا ایونٹ میں رنز کے انبار لگانے والے روہت شرما کو پویلین بھیج دیا۔ تیسرے اوور میں ٹرینٹ بولٹ نے ویرات کوہلی کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ چوتھے اوورز کی پہلی گیند پر ایک مرتبہ پھر میٹ ہینری نے شاندار گیند کر کے لوکیش راہول کی وکٹ حاصل کی، وکٹ کیپر ٹام لیتھم نے کیچ تھاما۔ بیٹسمین صرف ایک رن بنا سکے۔ وکٹ گنوانے کے بعد بھارتی ٹیم نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرنے کی کوشش کی تاہم حریف باو¿لرز کی شاندار باو¿لنگ کے سامنے بیٹسمین کچھوے کی چال کی طرح بیٹنگ کرتے رہے، 10 اوورز کی آخری گیند پر میٹ ہینری نے دنیش کارتک کی وکٹ حاصل کی، انہوں نے 25 گیندوں پر 6 رنز بنائے۔ جیمی نیشام نے بیٹسمین کا کیچ تھاما۔ اس دوران رشب پانٹھ نے مزاحمتی اننگز کھیلنے کی کوشش کی اور ہردیک پانڈیا کیساتھ مل کر ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا، دونوں نے 47 رنز کی پارٹنر شپ بنائی جو سپنر مچل سینٹر نے توڑی، لیفٹ ہینڈ بیٹسمین رشب پانٹھ جلد بازی میں وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 56 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔ ہر دیک پانڈیا 62 گیندوں پر 32 رنز بنا کر غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ مچل سینٹر کی گیند پر کپتان ولیمسن نے شاندار کیچ تھاما۔ آل راو¿نڈر روینڈرا جڈیجا نے جارحانہ بیٹنگ کی۔ 208 کے مجموعی سکور پر 59 گیندوں پر 77 رنز کی باری کھیل کر بولٹ کو وکٹ دے بیٹھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here