لاس اینجلس(پاکستان نیوز) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان لاس اینجلس میں گزارے گئے دنوں کو یاد کرکے جذباتی ہوگئیں۔فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ماہرہ خان نے عام لوگوں کی طرح لاس اینجلس میں قیام کے دوران اپنی تعلیم کا خرچہ پورا کرنے کے لیے ملازمت کی۔ ماہرہ خان نے لاس اینجلس کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے ماضی میں گزارے گئے دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا اس جگہ جاتے ہوئے بہت عجیب احساس ہورہا ہے جہاں ایک وقت میں آپ کی زندگی گزررہی تھی۔ماہرہ خان نے کہا کہ وہ بس سٹینڈ جہاں بیٹھ کر آپ بس کا انتظار کرتے تھے ، وہ گلیاں جہاں آپ چلے تھے ، وہ جگہ جہاں آپ نے پہلی نوکری کی تھی، وہ دکانیں جنہیں دیکھ کر آپ سوچتے تھے کہ کیا آپ کا چیک آپ کو وہ لباس دلا سکتا ہے ۔ لاس اینجلس ہمیشہ میرے خوابوں کا شہر رہے گا، لاس اینجلس مجھے تم سے پیار ہے ۔