ٹرمپ دور میں وائٹ ہاؤس کے اہلکار پیٹر ناوارو پر فرد جرم عائد

0
153

واشنگٹن (پاکستان نیوز) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں وائٹ ہاؤس کے اہل کار پیٹر ناوارو پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے سابق مشیر تجارت پر کیپیٹل ہل حملے کی تحقیقات کرنے والے پینل کی جانب سے پیشی سے انکار کرنے کے بعد توہین کانگریس کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی۔ اس سے قبل بھی وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر سٹیو بینن پر بھی اسی الزام کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تھی، ان کے خلاف مقدمہ التوا کا شکار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here