دشمن احتجاجی مظاہروں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے: ایران

0
118

تہران (پاکستان نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دشمن پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ کو کمزور کرنے کیلئے مظاہروں کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران میں ایک مرتبہ پھر احتجاجی مظاہرے زور پکڑ رہے ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای عمومی طور پر دشمن کا لفظ امریکہ اور اسرائیل کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ہفتے کے روز ان کا کہنا تھا کہ احتجاجی مظاہروں کے ذریعے ایران کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں میں ایران کے کئی شہروں میں اشیائے ضرورت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ملک میں پائی جانے والی بدعنوانی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا آج دشمن اسلامی نظام پر کاری ضرب لگانے کیلئے عوامی مظاہروں پر اعتماد کر رہا ہے۔ 23 مئی کو جنوب مغربی شہر آبادان میں زیر تعمیر عمارت گرنے کا واقعے کے بعد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ اس واقعے میں کم از کم 37 افراد کی ہلاکت کے بعد مظاہرین کا کہنا تھا کہ نااہل اہلکاروں کو سزائے موت دی جائے۔ سپریم لیڈر خامنہ ای کا قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا دشمن اب انٹرنیٹ، پیسوں اور کرائے کے فوجیوں کی نقل و حرکت کے ذریعے نفسیاتی ذرائع سے لوگوں کو اسلامی جمہوریہ کے خلاف کرنے کی اْمید رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ تقریر آیت اللہ روح اللہ خمینی کے مزار پر سرکاری عہدیداروں سمیت ایک ہجوم کو مخاطب کرتے ہوئے کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here