فوج کو چین سے آنیوالے غیر مرئی دشمن کا سامنا :ٹرمپ

0
708

واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے پھیلنے والے کورونا کے حوالے سے کہا ہے امریکی فوج کو چین سے آئے ایک غیر مرئی دشمن کا سامنا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر چین پر الزام لگایا کہ بیجنگ کورونا وبا سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہاہے۔امریکی صدر نے ویسٹ پوائنٹ ملٹری کالج گریجوایشن کی تقریب میں کہا کوئی بھی فوج امریکی فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ امن برقرار رکھنے میں امریکی فوج دنیا کی سب سے بڑی قوت ہے۔صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ امریکی اداروں کا استحکام ان کے ملک کی برتری کا راز ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here