طارق عزیز مرحوم کی جائیداد کا حقدار کون ہو گا ؟ ایسی وصیت کر گئے کہ آنکھیں بھر گئیں

0
187

لاہور (پاکستان نیوز) پاکستان کے مایہ ناز ٹی وی میز بان اور شاعر طارق عزیز دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ، انہیں گلے کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ بیماری کی نوعیت شدید ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ تفصیلا ت کے مطابق پی ٹی وی کے نامور میزبان طارق عزیز کی اولاد نہیں تھی جس کے باعث دو سال قبل ہی انہوں نے اپنی تمام جائیداد اور دولت ” ریاست پاکستان “ کے نام کر دی تھی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا۔ طارق عزیز کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ “اللہ پاک نے مجھے اولاد نہیں دی یہ خدا کی قدرت ہے جسے چاہے دے جسے چاہے نہ دے اور جسے چاہے دے کہ واپس لے لے۔ میں مرنے کے بعد اپنی ساری جائیداد دولت پاکستان کے نام کرتا ہوں”۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے یہ وصیت کی ہے کہ میرا سب کچھ میرے مرنے کے بعد پاکستان کا ہے۔“ ان کے اس پیغام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہا گیا اور صارفین نے طارق عزیز کے لئے اچھی صحت، لمبی عمر اور نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا تاہم اب وہ ہم میں نہیں رہے ہیں جبکہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی نفیس ، باذوق اور خوبصورت زندگی کے ویسے تو کئی پہلو ہیں تاہم انہیں ایک منفرد اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے ایک الیکشن میں موجودہ وزیراعظم عمران خان کو شکست دی تھی۔1997 کے انتخابات میں طارق عزیز نے عمران خان کو لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے این اے 94 پرتقریباً 44 ہزار ووٹ کی اکثریت سے ہرایا تھا۔ اس الیکشن میں انہوں نے نہ صرف عمران خان بلکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو بھی شکست دی تھی اور وہ 1997 سے 1999 تک رکن قومی اسمبلی رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here