نئی دہلی(پاکستان نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش میں القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کی تصویر لگانے کے جرم میں سرکاری پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے ایک افسر کو معطل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش میں سرکاری پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے افسر رویندر پرکاش گوتم کو اسامہ بن لادن کی تصویر لگانے کے جرم میں معطل کردیا گیا ہے، القاعدہ کے رہنماء کی تصویر کے نیچے ایک نوٹ لکھا تھا جس میں انہیں ”دنیا کا بہترین جونیئر انجینئر” قرار دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن کی تصویر اور پیغام کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلع کے سینئر افسران نے افسر کی معطلی کا حکم دیا جبکہ القائدہ کے رہنماء کی تصویر بھی ہٹادی گئی۔معطل افسر نے اپنا دفاع کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فرد کا کوئی بھی آئیڈیل ہوسکتا ہے، آپ نے تصویر ہٹادی ہے لیکن میرے پاس دیگر کاپیاں موجود ہیں۔