کانگریس اراکین کی جان کو خطرہ: انٹیلی جسن وارننگ

0
116

نیویارک (پاکستان نیوز) ٹاپ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے حکام کو خبردار کیا ہے کہ چین ، روس اور ایران اپنے تعصبانہ عزائم کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے کانگریس کے اراکین کو نشانہ بنا سکتے ہیں ، دی ہلز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک کے ٹاپ انٹیلی جنس حکام نے کانگریس کو بریفنگ دی ہے کہ ان کیخلاف عالمی سطح پر ساز ش کی جا رہی ہے جس کے تحت کانگریس کے اراکین کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے ، حکام کی جانب سے کانگریس اراکین کے نام نہیں بتائے گئے کہ کن سینیٹرز کی جان کو زیادہ خطرات لاحق ہیں البتہ تمام کانگریس اراکین کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ چین ، روس اور ایران کسی بھی وقت انتخابات کے دوران انتقامی کارروائیاں کر سکتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here