بیجنگ(پاکستان نیوز) امریکہ اور بھارت سے کشیدگی کے پیش نظرچینی صدر شی جن پنگ نے فوج ہائی الرٹ کردی۔واشنگٹن ، بیجنگ میں تائیوان اورکورونا کے حوالے سے تناﺅ میں اضافہ ہوا ہے ،شی جن پنگ نے صوبے گوانگ ڈونگ میں فوجی اڈے کا دورہ کیا اور اپنے میرین کورسے خطاب میں پیپلز لبریشن آرمی کو ممکنہ جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا دوسری جانب ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ارونا چل پردیش ریاست اور لداخ کو بھارتی زیر انتظام علاقہ بنانے کا فیصلہ منظور نہیں کرتے جبکہ کسٹم حکام نے کہا ہے کہ چین کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔نیٹ نیوز کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنی فوج پیپلز لبریشن ا?رمی کو ممکنہ جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے ،انہوں نے پیپلز لبریشن آرمی کی میرین کور سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج ہائی الرٹ پر رہے اور دشمن کے ہر ممکنہ وار کے منہ توڑجواب کے لیے خود کو تیار رکھے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر شی پنگ کا یہ فوجی دورہ اس وقت ہوا جب چین اور امریکہ کے مابین کئی دہائیوں کے دوران تائیوان اور کورونا وائرس وبائی امور میں اختلافات کے باعث تناو¿ اپنے عروج پر ہے ،یاد رہے کہ وائٹ ہاو¿س نے امریکی کانگریس کو مطلع کیا کہ وہ تائیوان کو تین جدید ہتھیاروں کے نظام کی فروخت کے ساتھ آگے بڑھنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس میں جدید اعلی متحرک آرٹلری راکٹ سسٹم بھی شامل ہے۔مزید براں چین نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے لداخ کو بھارتی زیر انتظام علاقہ بنانے کے فیصلے کو قبول نہیں کرتا اور نہ ارونا چل پردیش کو بھارت کی ریاست تسلیم کرتا ہے۔چین نے نئی دہلی کو خبردار کیا ہے کہ لداخ کے سرحدی علاقے میں فوجی مقاصد کیلئے کسی بھی تعمیر ی منصوبے کو ترک کرے۔