ٹائم سکوائر پر ریسٹورنٹس اور کیفے کی بڑی تعداد بندش سے دوچار ہے ، دوسرے اور تیسرے فیز میں مکمل کاروبار بحال کریں گے :میئر کا پریس کانفرنس میں انکشاف
نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک شہر میں لاک ڈاﺅن کے پہلے مرحلے کے آغاز کے بعد بھی ٹائم سکوائر کسی بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہے ، کچھ کاروباری حضرات کو کام شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے ، زیادہ تر افراد کاروبار شروع تو کیا ہے لیکن کلی طور پر دوبارہ کام شروع نہیں کر سکے ہیں ، ٹائم سکوائر پرزیادہ تر ریسٹورنٹس اور کیفے موجود ہیں جن کو لاک ڈاﺅن کے دوسرے اور تیسرے فیز میں شروع کیا جائے گا ، ٹائم سکوائرپر زیادہ تر بے گھر افراد کا بسیرا رہتا ہے ، میئر ڈی بلاسیو کا کہنا تھا کہ لاک ڈاﺅن فیزکے دوسرے ہفتے میں مزید کاروبار شروع ہوتے دکھائی دیں گے۔