بنگلہ دیشی نژاد امریکن نبیلہ اسلام کا کانگریس کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

0
165

کمیونٹی سے تعلق ہونے کی وجہ سے نبیلہ اسلام کو ووٹ دیکر کامیاب بنایا جائے،رومانہ حبیب

اٹلانٹا(پاکستان نیوز) 19مئی کو امریکہ میں کانگریس کے الیکشن مرتب ہو رہے ہیں اور اٹلانٹا سے بنگلہ دیشی نژاد امریکی نبیلہ اسلام نے کانگریس کا الیکشن میں مقابلہ کر رہی ہیں، بہترین تعلیمی قابلیت اور کمیونٹی کی سرگرمیوں میں مصروف نبیلہ اسلام سے پاکستانی امریکن کمیونٹی آف اٹلانٹا کی چیئرپرسن رومانہ حبیب نے تفصیلی ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا، بعد ازاں ملاقات میں رومانہ حبیب نے پاکستان نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ بہت نبیلہ اسلام دیسی کمیونٹی سے تعلق رکھنے کی وجہ سے دیسی کمیونٹی کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور ان تمام مسائل کے حل کیلئے بہترین معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ لہٰذا رومانہ نے کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ نبیلہ اسلام کو الیکشن میں ووٹ دیکر ان کی کامیابی کو یقینی بنایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here