”پاکستانی تندور کورونا وائرس لاک ڈاﺅن میں بھوک کیخلاف بڑا ہتھیار “

0
187

نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاﺅن کے دوران تندوروں کو کھلا رکھ کر بڑے مسائل کو حل کر کیا جا سکتا ہے ، ایک تو لوگوں کو روٹی بروقت ملتی رہے گی دوسرا لوگوں میںبھوک سے مرنے کا احساس ختم ہو جائے گا ، پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں سینکڑوں کی تعداد میں تندو ر موجود ہیں جوکہ لوگوں کی اکثریت کی بھوک کو مٹاتے ہیں ، تندور میں تازہ روٹی اور نان تیار کیے جاتے ہیں جوکہ تمام شہروں کے لوگ سالن کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں ، ایک رپورٹ کے مطابق اگر لاک ڈاﺅن کے دوران پاکستان میں ان تندوروں کو ہی فعال کر دیا جائے تو لوگوں میں بھوک سے مرنے کے احساس اور خطرے کو ختم کیا جا سکتا ہے ، حکومت لاک ڈاﺅن کے دوران ان تمام تندوروں پر آٹا سپلائی کر کے عوام کو سستی روٹی فراہم کر کے غذائی قلت کے بڑے مسئلے کو جڑ سے اکھاڑ سکتی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here