نیویارک(پاکستان نیوز) امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو امریکہ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لے جانے کے سلسلے میں کل بارہ سپیشل فلائٹس چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس فلائٹ کے ذریعے سے پاکستان جانے والے مسافروں کے علاوہ ان فلائٹس کے ذریعے پاکستان روانہ کی جانیوالی میتوں کے بارے میں بھی حکوت پاکستان کی جانب سے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ پاکستان کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری و ترجمان عبدالستار کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق حکومت پاکستان کے فیصلے کے تحت یہ اعلان کیا جا رہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کےلئے ، ایسے مسافر کہ جو (پی آئی اے کی سپیشل ) فلائٹ سے اپنے کسی عزیز کی میت لے کر پاکستان آرہے ہوں گے ، اس مسافر(یا مسافروں کو ) پاکستان پہنچنے کے بعد قرنطینہ میں رہنا ہوگا اور اس کا آر ٹی ، پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں لوگوں کی صحت کو پیش نظررکھتے ہوئے مذکورہ فیصلہ کیا گیا اور مذکورہ اقدام و طریقہ کار سے کسی کو کوئی استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔