نجی ویب سائٹ کے صحافی والکر صدر ٹرمپ سے سوال کر کے خود ہی پھنس گئے

0
152

نیویارک (پاکستان نیوز)صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران ایک اور صحافی کو کھری کھری سنا دیں ، تفصیلات کے مطابق معروف نیوز ویب سائٹ کے رپورٹر والکر نے پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ سے سوال کیا کہ جنوبی کوریا کی کورونا ٹیسٹ کی شرح امریکہ سے زیادہ ہے جس پر ٹرمپ نے جواب دیا نہیں یہ بالکل غلط ہے جس پر رپورٹر والکر نے اپنے اعدادو شمار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نہیں مسٹر پریذیڈنٹ یہ بالکل درست ہے، اس پر وائٹ ہاﺅس کے نمائندے ڈیبورا بریکس نے بتایا کہ جنوبی کوریا کی ٹیسٹ کی شرح گیارہ افراد فی ایک لاکھ افراد ہے جبکہ امریکہ میں 17 افراد فی ایک لاکھ افراد ہے ، اس پر صدر ٹرمپ نے والکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اب معافی مانگیں گے ، یہی وجہ ہے کہ آپ کی نیوز ویب سائٹ کو کوئی نہیں جانتا ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here