نینسی پلوسی نے غیرقانونی تارکین کیلئے بھی ماہانہ وظیفہ کی تجویز دیدی

0
147

نیویارک (پاکستان نیوز) سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ امریکہ میں مقیم کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے غیر قانونی تارکین کے لیے بھی ماہانہ وظیفہ ہونا چاہئے ، پریس کانفرنس کے دوران سپیکر نینسی پلوسی نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے بے روزگار افراد ، چھوٹے تاجروں اور عام لوگوں کو بے روزگاری کے چیک تقسیم کیے ہیں تو ایسے میں غیر قانونی افراد کے لیے بھی پیکج منظور ہونا چاہئے تاکہ ان کو بھی ماہانہ تنخواہ یا وظیفہ مل سکے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس کی جانب سے کام پر آنے سے انکار کے بعد پلوسی نے چارمئی کو ہونے والی قانونی سازی کے ملتوی ہونے کا بھی عندیہ دے دیا ہے ، پریس کانفرنس کے دوران پلوسی نے غیرقانونی تارکین کو تنخواہ یا وظیفہ ادا کیے جانے پر ضرور زور دیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ کم سے کم کتنی تنخواہ یا وظیفہ دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here