نیویارک (پاکستان نیوز) جارج فلائیڈ کے قتل کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کی گاڑی کو نظر آتش کرنے والے وکیل کو عدالت کی جانب سے 15 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے ، احتجاج کے دوران وکیل عروج رحمان کو گاڑی کو دکھایا گیا ہے۔ نیو یارک سٹی کے وکیل رحمان کو 18 نومبر 2022 بروز جمعہ کو فائر بوم کے جرم میں 15 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔خاتون وکیل عروج رحمن نے جج سے سزا پر دوبارہ غور کیلئے کہا تو جج سوچنے پر مجبور ہوگئے جس کے بعد حتمی سزا کا اعلان کیا گیا ، خاتون وکیل نے موقف اپنایا کہ اگر جج موقع دیں تو وہ اپنی سزا کیخلاف عدالتی کارروائی کا حصہ بن سکتی ہیں۔بروکلین کی وفاقی عدالت میں روتے ہوئے خاتون وکیل عروج رحمٰن نے کہا کہ میں اپنی لاپرواہی اور غلط حرکتوں کے لیے ناقابل یقین حد تک معذرت خواہ ہوں۔ مجھے نہیں لگتا کہ میرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرنے کے لیے کافی الفاظ ہیں۔