واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکاکوشدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔صدربائیڈن کہتے ہیں امریکہ میں حکومت کے شٹ ڈان ہونیسے سیاہ فام کمیونٹی،ماں اور بچوں کو سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ صدرجوبائیڈن نیسیاہ فام تعلیمی اداروں کے مشیروں سے خطاب کے دوران کہا اگر کانگریس 30 ستمبر کے بعد وفاقی حکومت کے لیے فنڈز فراہم نہیں کرتی ۔ تو7 ملین کم آمدنی والی خواتین اور بچوں کے لیے خوراک کی کمی ہوسکتی ہے۔ کانگریس کی جانب سے فنانس بل کی منظوری نہ ہونے کی صورت میں امریکی حکومت کا بڑا حصہ یکم اکتوبر کو عارضی طور پر بند ہو سکتا ہے۔یوکرین کی امداد بھی معطل ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں حکومتی شٹ ڈان ملک کے لیے “کریڈٹ منفی” ہوگا۔ ممکنہ شٹ ڈان کا سب سے زیادہ اثر ان اداروں پر پڑے گا جو محصولات، قرض خدمت کی ادائیگیوں کے لیے وفاقی فنڈنگ پر انحصار کرتے ہیں۔