ٹیکسی ڈرائیورز / ریسٹورنٹ ورکرزبھی کورونا ویکسینیشن فہرست میں شامل

0
153

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک کے میئر ڈی بلاسیو نے ریسٹورنٹ کے ورکرز اور ٹیکسی ڈرائیوروںکو بھی کورونا ویکسین کے لیے اہل قرار دے دیا ہے ، اس سے قبل حکام کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن لسٹ میں نئی شمولیت سے انکار سامنے آیا تھا لیکن سوشل میڈیا میں باز گشت کے بعد نیویارک کی انتظامیہ کو اپنے فیصلے کو بدلنا پڑ گیا ہے اور اب ریسٹورنٹس کے ورکرز اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو بھی کورونا ویکسین کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے ، گورنر کومیو نے بتایا کہ کورونا ویکسی نیشن کو فارمسیز تک بڑھانا چاہتے ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ فارمسیز کے عملے کو کورونا ویکسین کی تربیت فراہم کی جائے تاکہ ضرورت مند تمام افراد وہاں سے ویکسین لگوا سکیں ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here