نیویارک (مجیب لودھی سے)یہ بات درست ہے کہ مسلم ممالک کی نسبت غیر مسلم ممالک میں کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد کہیں زیادہ ہے ، علمائے دین کے مطابق ایسا نہیں کہ مسلمانوں کو قدرتی قوت مدفعت حاصل ہے بلکہ مسلمانوں کے کم تعداد میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ صرف ان کی صفائی ہے ، انھوں نے کہا کہ مسلمان پانچ وقت نماز ادا کرتے ہیں اور ان کی اکثریت باوضو رہنے کی وجہ سے اس وائرس سے کافی حد تک محفوظ ہے ، کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے پہلی شرط یہ ہے کہ گھر میں رہا جائے اور باہر نہ نکلا جائے اور اس کے علاوہ جتنا ہو سکے اپنے ہاتھوں کو صاف رکھیں ۔