پہلے صدارتی مباحثے کے بعد ٹرمپ کی مقبولیت میں40%کمی

0
115

نیویارک (پاکستان نیوز)صدارتی امیدوارجوبائیڈن کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی حمامیوں میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ، اس با ت کا انکشاف وال سٹریٹ جرنل اور این بی سی کی جانب سے کیے گئے سروے کے دوران کیا گیا ۔جوبائیڈن صدارتی حریف ٹرمپ سے ڈبل ڈیجٹ میں برتری حاصل کیے ہوئے ہیں جوکہ 14فیصد بنتی ہے ۔سروے کے دوران 39 فیصد افراد نے ڈونلڈ ٹرمپ جبکہ 53 فیصد افراد نے جوبائیڈن کی حمایت کی ۔سروے کے انعقاد میں معاون جیف ہورویٹ کے مطابق پہلے صدارتی مباحثے کے دوران جوبائیڈن کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک شکست خوردہ کے طور پر سامنے آئے ہیں ، مباحثے میں شریک افراد اور ٹی وی پر براہ راست دیکھنے والوں کی اکثریت نے بھی اس بات کا اظہار کیا ہے کہ جوبائیڈن مجموعی طور پر فاتح رہے ہیں ، پہلے مباحثے کے بعد سی بی ایس نیوز اور یوگوو کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 48 فیصد ویوورز نے بائیڈن کو فاتح جبکہ 41 فیصد نے ٹرمپ کو فاتح قرار دیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here