رمضان میں اسلامک سینٹر آف نیپرول(ICN) کاIDRIVEپروگرام

0
267

پروگرام کے تحت بزرگوں اور ضرورت مند خاندانوں کو افطار وعشائیہ کی فراہمی
کارخیر میں حویلی ریسٹورنٹ، مسٹر پروسٹ پیٹاان اور پورٹوز پیری پیری نے اشتراک کیا

شکاگو(پاکستان نیوز)شکاگو لینڈ میں واقع اسلاک سینٹر آف نیپرول(ICN)نے ریاست میں مقیم بزرگوں اور ضرورت مند خاندانوں کو افطاری وعشائیہ کی فراہمی کا نیک کام سارے رمضانIDRIVEکے حوالے سے جاری رکھا۔اس نیک کام میں ادارہ کے سرپرستوں اور عطیہ کنندگان کے علاوہ معروف اداروں حویلی ریسٹورنٹ، مسٹربروسٹ، پیٹاان اور پورٹوزپیری پیری نے بھی بھرپور اشتراک کیا۔ICNانتظامیہ کے مطابق انہوں نے22رمضان تک آکڈن کی مسجد سے رضا کاروں کی مدد سے3500کھانے تقسیم کئے۔انتظامیہ کے مطابق آئی ڈرائیور پروگرام پریشان چہروں پر مسکراہٹ لانے کا سنہری اور ناقابل فراموش لمحہ ثابت ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here