واشنگٹن (پاکستان نیوز)نمائندہ مارجوری ٹیلر گرین نے معاشرے میں نفرت آمیز واقعات کی روک تھام کے لیے تجویز پیش کی دین اسلام سے مشترک چیزوں کو سامنے لایا جائے ، واشنگٹن جیل کے دورہ پر قیدیوں کو پڑھنے کے لیے دیئے جانیوالے مذہبی مواد جوکہ عیسائیت یا اسلام سے متعلق ہو سکتا ہے پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے مشترکہ اقدار کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے ، میں سفید فام افراد کی اجارہ داری پر ہرگز یقین نہیں رکھتا ، ہم ریپبلکن دیکھتے ہیں اور مانتے ہیں کہ قانون اور آئین کے تحت تمام لوگوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں ، انھوں نے مسلمانوں کیخلاف کرونا ویکسین نہ لگوانے کے میڈیا پراپیگنڈا کو بھی غلط قرار دیا اور کہا کہ قومی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے کہ ویکیسن کرونا کے بچائو میں مددگار ہے ، اس پر کوئی دو رائے نہیں ہے ، وفاقی صحت کے حکام نے بار بار تمام امریکیوں کو کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوانے کی تاکید کی ہے، یہ کہتے ہوئے کہ ویکسین محفوظ اور موثر ثابت ہوئی ہیں۔ پچھلے مہینے کے آخر میں، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے فائزر کی COVIDـ19 ویکسین کو 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں میں ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی اجازت دی۔گرین نے وبائی سائنس، انتخابی دھوکہ دہی اور عالمی موسمیاتی واقعات سمیت موضوعات پر سازشی نظریات کو اپنانے پر وسیع پیمانے پر مذمت کی ہے۔