روس کے یوکرین پر 614میزائل حملے

0
75

کیف(پاکستان نیوز) روسی فوج نے یوکرین پر40 میزائلوں اور574 ڈرون سے شدید حملہ کیا جس میں ایک شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حملہ یوکرین کے شہر لفیف پر کیا گیا۔ یہ حملہ جولائی کے وسط سے اب تک سب سے بڑا روسی حملہ ہے جس میں سینکڑوں ڈرون اور میزائل داغے گئے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ متعدد میزائلوں کا مقصد مغربی یوکرین میں امریکی ملکیتی کاروبار کو نقصان پہنچانا تھا۔ یوکرینی حکام کا کہنا تھا کہ حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں گہری سفارتی کوششوں کے باوجود روس امن معاہدے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔ زیلنسکی نے کہا روسیوں نے یہ حملہ اس طرح کیا جیسے کچھ بھی بدلا نہیں ہے، گویا اس جنگ کو روکنے کیلئے عالمی کوششیں نہیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کی طرف سے ابھی تک کوئی اشارہ نہیں ملا کہ وہ حقیقی معنوں میں ٹھوس مذاکرات کرنے اور اس جنگ کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرینی فوج نے 546 ڈرونز اور 31 میزائل فضا میں ہی تباہ کردیے۔ روسی حملے میں درجنوں رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ حملوں کی کوئی منطق یا ضرورت نہیں ہے۔ دوسری طرف روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اس نے متعدد علاقوں میں 49 یوکرینی طیاروں کی قسم کے بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیاں تباہ کر دیں۔ روسی وزارت نے کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیل نہیں بتائی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here