حساس معلومات گھر میںجمع کرنیکا الزام، سابق ایف بی آئی ایجنٹ پر فرد جرم عائد

0
131

واشنگٹن (پاکستان نیوز) ایف بی آئی کی سابق انٹیلی جنس انالسسٹ کینڈرا کنگز برے پر حساس معلومات جمع کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ، وفاقی ادارے کی جانب سے کینڈرا کی گرفتاری کے متعلق معلومات کو پبلک کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ کینڈرا نے اپنے کیئرئیر کے دوران حساس معلومات کو اپنے پاس غیر قانونی طور پر جمع کیا جس کے الزام میں 48 سالہ ایجنٹ پر غیر قانونی اقدامات کی دو فرد جرم عائد کی گئی ہیں، کنگز برے گزشتہ بارہ سال سے ایف بی آئی کے لیے خدمات انجام دے رہی تھیں اور ان کو دسمبر 2017 میں عہدے سے برطرف کیا گیا تھا ، سابق ایجنٹ کے خلاف میسوری کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا جس میں موقف اپنایا گیا کہ ایجنٹ نے غیر قانونی طور پر حساس حکومتی معلومات کو اپنے گھر میںجمع کر رکھا تھا جس میں انسداد دہشتگردی اور دیگر خفیہ آپریشنز کی حساس معلومات درج تھیں ۔ خفیہ دستاویزات میں القاعدہ کے اراکین کے متعلق بھی معلومات بھی درج تھیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here