ریاض (پاکستان نیوز) سعودی عرب حکومت کی جانب سے ملک میں دوپہر کے وقت دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت محنت و افرادی قوت نے ہدایات جاری کی ہیں جس کے مطابق دوپہر 12 سے 3 بجے تک کھلے مقامات پرکام کرنے پر پابندی ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق پابندی کا اطلاق 15 جون سیہوگا اور 15 ستمبر تک نافذ رہے گی۔