کراچی(پاکستان نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اُتار چڑھاﺅ کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 310.56 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 41985 کی سطح پر آگیا جبکہ 67.98 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 50 ارب 16 کروڑ 37 لاکھ روپے کی کمی ہوئی۔ جس سے ڈالر مہنگا ہو گیا اور سونا سستا ہو گیا۔ ڈالر 166.80 کی سطح پر پہنچ گیا۔