لندن (پاکستان نیوز ) یونان میں پاکستانی نوجوان اشراق نذیر نے پاکستان کا ڈائمنڈ جوبلی بحر ایجین کے نیلے پانیوں کی گہرائی میں 75 منٹ اور 75 میٹر گہرائی میں جا کر سبز ہلالی پرچم لہرا کر منفرد انداز سے منایا، اشراق نذیر یورپ میں واحد پاکستانی ہیں جنھوں نے بحر ایجین کی گہرائی میں جا کر سبز ہلالی پرچم لہرایا۔میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی نوجوان کا کہنا تھا کہ اس کا خواب تھا کہ پاکستان کے ڈائمنڈ جوبلی کو منفرد انداز سے منائے اور یورپی عوام کو بتانا تھا کہ پاکستانی قوم ایک امن پسند قوم ہے اور پاکستانی شہدا کو خراج تحسین پیش کرنا تھا اشراق نذیر نے تین سال پہلے پاکستانی پرچم کے ساتھ ہوائی جہاز سے ہزاروں فٹ بلندی سے چھلانگ لگا کر بھی پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔