کیلیفورنیا کی مسجد میں بم حملہ

0
96

کیلیفورنیا (پاکستان نیوز)کیلیفورنیا کی مقامی مسجد میں فائر بم سے حملہ کیا گیا ہے، حملہ ریاست کے دارالحکومت سیکرامنٹو کے قریب ٹریسی کے اسلامک سینٹر میں ہوا۔ اگرچہ اس وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا، لیکن دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سے ہونے والا نقصان بہت زیادہ تھا، جس سے عمارت کو آگ لگ گئی۔اسلامک سینٹر کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے ایک رکن غالب عبداللہ نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ میرے لیے بالکل واضح ہے کہ یہ نفرت انگیز جرم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15 سالوں میں یہ پہلا موقع تھا کہ انہیں اس طرح کے واقعے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بلانا پڑا۔ تاہم یہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ بھر میں مساجد پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔غالب عبداللہ نے کہا کہ ہم قانون نافذ کرنے والے حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس پریشان کن واقعے کے ممکنہ تعصب کے محرک کی تحقیقات کریں، ایک تیز اور مکمل تحقیقات کریں اور جب کسی مشتبہ شخص کو پکڑا جائے تو مناسب الزامات عائد کیے جائیں، کونسل آن امریکنـاسلامک ریلیشنزـسیکرامنٹو ویلی سینٹرل کیلیفورنیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر باسم ایلکرا نے کہا کہ اس قسم کے حملوں کے باوجود، ہم مسلمانوں اور دیگر تمام مذہبی برادریوں کے لیے محفوظ مقامات بنانے کے لیے کام کریں گے۔CAIR ملک بھر کے مسلمانوں اور اسلامی اداروں سے اضافی حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کر رہا ہے اور کمیونٹی لیڈرز کو اپنے کتابچے کی کاپیاں پیش کر رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here