غزہ فلسطینی سر زمین ہے اور رہے گی: ترجمان محکمہ خارجہ

0
46

واشنگٹن(پاکستان نیوز) محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ غزہ فلسطینی سر زمین ہے اور رہے گی۔ امریکا نے اسرائیلی وزرا کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ سے نکل جانے کے دیے گئے بیان کی مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیلی وزرا کے بیان کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزرا کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمے دارانہ ہے۔ ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ حماس کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی دہشت گرد گروپ اب اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ منگل کے روز 2 اسرائیلی وزرا نے فلسطینیوں کو غزہ سے نکل جانے کا کہا تھا۔ اسرائیلی وزرا نے یہودی آباد کاروں کو محصور علاقوں میں واپس جانے کے لیے بھی کہا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here