نیویارک (پاکستان نیوز) سابق اولمپکس ڈاکٹر لیری ناصر کی تحقیقات کے حوالے سے سینیٹ جوڈیشری کمیٹی میں پیشی کے موقع پر ایف بی آئی ڈائریکٹر کرسٹوفر ویری نے افسوس کا اظہار کیا کہ وہ سابق ڈاکٹر کے جرائم کی روک تھام میں ناکام رہے ، انھوں نے ڈاکٹر کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنائی جانے والی خواتین ایتھلیٹس سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آفیسرز کی جانب سے اس غیر ذمہ داری پر معذرت کرتے ہیں ، واضح رہے کہ بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں میں سزا کاٹ رہے سابق اولمپکس ڈاکٹر کیخلاف سینکڑوں خواتین ، لڑکیوں اور ایتھلیٹس نے شکایت درج کرائی تھی کہ اس ڈاکٹر نے انہیں طبی امداد دینے اور میڈیکل چیک اپ کا جھانسہ دیتے ہوئے کئی مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔