کینیڈا؛ 4 لاکھ سے زائد تارکین کی آمد

0
93

ٹورنٹو(پاکستان نیوز) کینیڈا نے پچھلے سال 4 لاکھ 37 ہزار غیر ملکی باشندوں کو پرمیننٹ ریزیڈینسی (مستقل رہائش) جاری کر کے ریکارڈ قائم کردیا۔ حکومت نے 2022 میں 4 لاکھ 31 ہزار 645 افراد کو پرمیننٹ ریزیڈینسی دینے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ امیگریشن منسٹری کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں یہ سالانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ دی گئی پرمیننٹ ریزیڈینسی ہیں۔ ملک میں ہنرمند افراد کی کمی کی وجہ سے کینیڈا نے امیگریشن شروع کر رکھی ہے۔ 5 سال تک پرمیننٹ ریزیڈینسی رکھنے والے افراد کینیڈین شہریت کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوجاتے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here