واشنگٹن( پاکستان نیوز سے ) بھارت میں غیر جانبدارانہ اور جرات مندانہ صحافیوں کے خلاف مودی حکومت نے کریک ڈاو¿ن میں تیزی کر دی ہے ، چین اور بھارت کے کشیدہ حالات کے پیش نظر بھارتی حکومت خفیہ ایجنسیوں اور دیگر ذرائع استعمال کر کے ا±ن صحافیوں کو سبق سکھانے کے لئے سخت اقدامات کر رہی ہے جو حکومت کی ہاں میں ہاں نہیں ملا رہے ، امریکی صحافتی حلقوں نے مودی حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے خوف کی جو فضا پیدا کر رکھی ہے اس سے معاشرے میں مزید ابتری پیدا ہو گی ، ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے علاقہ منی پور میں صحافی کشور چند کو نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت ایک سال کے لئے صرف اس لئے قید کردیا گیا۔