ٹرمپ کی مسلم امریکن کمیونٹی کو رمضان المبارک کی مبارکباد

0
9

واشنگٹن (پاکستان نیوز) ٹرمپ نے ماہِ رمضان کی آمد کے موقع پر مسلم امریکن کمیونٹی کے نامخصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے رمضان المبارک کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ رمضان منانے والے تمام افراد کواپنی نیک تمنائیں اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ہر سال روحانی تجدید، غور و فکراور خدا کی بے شمار نعمتوں پر شکرگزاری کا مقدس موقع فراہم کرتا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ بابرکت مہینہ نماز، روزہ اور عبادت کے ذریعے نہ صرف روحانیتقویت دیتا ہے بلکہ خاندان اور کمیونٹی کے تعلقات کو بھی مضبوط بناتا ہے۔ ان کے مطابق رمضانہمدردی، خیرات، رحم دلی اور انکساری جیسی مشترکہ اقدار کو اجاگر کرتا ہے۔انہوں نے مذہبی آزادی کو امریکہ کی پہچان اور طاقت کا بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہاس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ تمام شہری بلا خوف و خطر اپنے مذہب پر عمل کر سکیں، اپنے ضمیر کیمطابق زندگی گزار سکیں اور آزادی کے ساتھ عبادت کر سکیں۔صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام کے اختتام پر رمضان کے اس مقدس موسم میں گھروں میں خوشیوں، دنیا بھرمیں اتحاد و امن، اور آنے والے سال کے لیے برکتوں کی دعا بھی کی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here