ایران کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں، اُمید ہے کامیاب ہوں گے: ٹرمپ

0
8

واشنگٹن (پاکستان نیوز)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں، امید ہیکامیاب ہوں گے، ہم ایران کیخلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر بھی کرچکے ہیں۔وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں فوج کی تعیناتی سے جرائم میں کمی آئی،امریکی شہر اب پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں لیکن اگلی ملاقات کہاں ہوگی، اس کا انہیں ابھی علم نہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو بات چیت کا موقع ملا لیکن وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا جس کے بعد ہم نے ایران کیخلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کیا، تاہم اب مجھے نہیں لگتا کہ ایران مڈنائٹ ہیمر جیسی کارروائی دوبارہ چاہے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کسی پیش رفت کا خواہشمند نظر آتا ہے تاہم یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا واقعی کوئی نتیجہ سامنے آتا ہے یا نہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here