امریکہ میں ویسٹ نیل وائرس پھیل گیا

0
19

نیو یارک(پاکستان نیوز) اس وقت امریکہ کی اکثر ریاستیں ویسٹ نیل وائرس کی لپیٹ میں ہیں۔ ریاست نیو جرسی میں ویسٹ نیل وائرس سے مزید دو افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔ نیویارک میں بھی طبی مو بائل یونٹس اسپیرے کر رہے ہیں تاکہ اس وائرس سے لوگ محفوظ رہیں۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق اس سال مشرقی وسکونسن میں دو اور شمال مشرقی الینوائے میں ایک شخص بھی ویسٹ نیل وائرس سے ہلاک ہوا۔ یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کے امریکہ کی 33 ریاستوں میں اب تک اس وائرس کے کل 289 کیسز کا پتہ چلا ہے ۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ویسٹ نیل وائرس امریکہ میں مچھروں سے پھیلنے والا سب سے بڑا انفیکشن ہے ۔ اب تک 33 ریاستوں میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ریاست ٹیکساس 41 رپورٹ شدہ کیسوں کے ساتھ سرفہرست ہے ، اس کے بعد سیسپی 25 اور نیبر اسکا 24 کیسوں کی وجہ سے تیسرے نمبر پر ہے ۔ دیگر ریاستوں میں 23 کیسز کے ساتھ نیواڈا، 21 کیسز کے ساتھ لوزیانا اور 18 کیسز کے ساتھ کیلیفورنیا بھی شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here